اے سی بی پولیس سپرنٹنڈنٹ سدرشن منڈل کے مطابق دھرو کمار سنگھ نامی ہوم گارڈ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے دو ہوم گارڈ کمپنی کے کمانڈر کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔
منڈل نے بتایاکہ بطور ہوم گارڈ ہر پانچ ماہ میں ان کی ڈیوٹی بدل کر نیا حکم نامہ جاری کیا جاتا تھا۔ دھرو جنور ی 2019 سے ٹیلی فون سینٹر سیکٹر۔2 میں تعینات تھا۔ چار ماہ کی مدت مکمل ہونے پر وہ مئی میں کمپنی کمانڈر نیل کنٹھ مہتو سے نیا آرڈر لیٹر دینے کی درخواست کی۔
اس پر نیل کنٹھ مہتو نے ضلع کے اعلی افسران کا نام لے کر آرڈر لیٹر جاری کرنے کے لیے 2500 روپے رشوت کا مطالبہ کیا۔
رشوت کی رقم نہیں دینے کی وجہ سے کمپنی کمانڈر نے دھرو کمار سنگھ کو 02 جولائی 2019 کو ڈیوٹی سے ہٹادیا۔