شہریت ترمیمی ایکٹ پرملک گیر احتجاج ، پرتشدد مظاہرے اور شمال مشرق ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی اپیل کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دھنباد میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ 'اس قانون سے متعلق شمال مشرق ریاستوں کے لوگوں کو کچھ شبہ ہے اور اس تعلق سے میگھالیہ کے وزیراعلی نے مجھ سے ملاقات کی، میں نے انھیں یقین دلایا ہے کہ کرسمس کے بعد اس کا کوئی نہ کوئی مثبت حل نکالا جائے گا اور اس قانون سے متعلق پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے'۔
واضح رہے کہ شہریت ترمیمی ایکٹ 2019 کے خلاف شمال مشرقی ریاستوں میں بڑے پیمانے پر پرتشدد احتجاج ہوئے تھے اور یہ احتجاج بی جے پی کے لیے ایک بڑا جھٹکا قرار دیا جارہا ہے۔