اردو

urdu

آج بھارت اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹی ٹونٹی، ہائی کورٹ نے میچ پر روک لگانے سے کیا انکار

By

Published : Nov 19, 2021, 7:43 AM IST

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے میچ پر روک لگانے سے انکار کیا ہے، جے ایس سی اے اسٹیڈیم میں شائقین کی مکمل صلاحیت کے ساتھ ٹی۔20 میچ کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ہائی کورٹ نے میچ پر روک لگانے سے انکار کیا، جے ایس سی اے اسٹیڈیم میں ہوگا ٹی۔20 میچ
ہائی کورٹ نے میچ پر روک لگانے سے انکار کیا، جے ایس سی اے اسٹیڈیم میں ہوگا ٹی۔20 میچ

جھارکھنڈ کے رانچی میں 19 نومبر کو جے ایس سی اے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 19 نومبر کو ٹی۔20 میچ میں 100 فیصد سیٹ شائقین کے لئے کھولنے پر جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں داخل مفاد عامہ کی عرضی پر جمعرات کی دیر شام کو حکم آگیا ہے۔

عدالت نے آخری لمحات میں شائقین کے جذبات سے کھلواڑ کرنے سے انکارتے ہوئے اسٹیڈیم میں شائقین کی مکمل صلاحیت کے ساتھ میچ کرانے کی اجازت دے دی ہے۔

سالیسٹر جنرل راجیو کمار نے بتایا کہ چیف جسٹس ڈاکٹر روی رنجن اور سجیت نارائن پرساد کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ اس دوران ریاستی حکومت کی طرف سے بتایا گیا کہ جے پور میں بھی کل مکمل صلاحیت کے ساتھ ٹی۔20 میچ کرانے کی اجازت دی گئی، وہیں جھارکھنڈ میں کورونا انفیکشن کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جھارکھنڈ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین نے تمام پہلوؤں پر غور و خوض کے بعد اسٹیڈیم میں مکمل صلاحیت کے مطابق شائقین کے داخلہ کی اجازت دی ہے۔ اس دوران جے ایس سی اے کی طرف سے بتایا گیا کہ 38 ہزار میں سے 23 ہزار ٹکٹوں کی فروخت ہوچکی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details