اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہیمنت نے برہیٹ سے اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا

ریاست جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے پانچویں اسمبلی کے آج شروع ہوئے پہلے سیشن میں دمکا سیٹ چھوڑ کر برہیٹ سے ایوان کی رکنیت کا حلف لیا ۔

ہیمنت نے برہیٹ سے اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا
ہیمنت نے برہیٹ سے اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا

By

Published : Jan 6, 2020, 8:03 PM IST


ایوان کے قائم مقام اسپیکر پروفیسر اسٹیفن مرانڈی نے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کو برہیٹ سے اسمبلی رکن کے طور پر حلف دلائی ۔ ہیمنت سورین نے دمکا سیٹ سے پہلے استعفیٰ دیا اور اس کے بعد برہیٹ سے رکن اسمبلی کے طور پر حلف لیا ۔

وزیراعلیٰ نے پروٹیم اسپیکر کا شکریہ ادا کیا اور پانچویں اسمبلی کیلئے سبھی منتخب اراکین اسمبلی کو مبارک باد پیش کی ۔

ہیمنت نے برہیٹ سے اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا

واضح رہے کہ اس بار کے اسمبلی انتخاب میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے امیدوار کے طور پر ہیمنت سورین نے دمکا اور برہیٹ سے انتخاب لڑا اور دونوں سیٹ پر بی جے پی کے امیدوار کو شکست دی ۔

اس سے قبل سال 2014 کے اسمبلی انتخاب میں بھی سورین نے دونوں سیٹ سے انتخاب لڑا تھا، وہ برہیٹ سے توکامیاب ہوئے لیکن دمکا میں ڈاکٹر لوئس نے انہیں 4914 ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی ۔


سورین کے حلف لینے کے بعد ہیمنت کابینہ میں شامل اراکین کانگریس کے ریاستی صدر ڈاکٹر رامیش اڑاﺅں اور چترا سے آرجے ڈی رکن اسمبلی ستیانند بھوکتا کو اسمبلی رکنیت کی حلف دلائی گئی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details