اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہیمنت سورین نے امتحانات کے انعقاد سے متعلق مشورہ طلب کیا - جے ای ای اور نیٹ کے امتحان میں لاکھوں بچوں کی صحت متاثر ہوسکتی ہے

ریاست جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے نوجوان طبقہ خاص کر ڈاکٹروں اور انجینئروں سے قومی اہلیتی ٹیسٹ (نیٹ) اور مشترکہ داخلہ ٹیسٹ (جے ای ای۔مین) کے انعقاد سے متعلق مشورہ طلب کیا ہے۔

hemant soren sought advice on conducting the examinations in ranchi jharkhand
ہیمنت سورین نے امتحانات کے انعقاد سے متعلق مشورہ طلب کیا

By

Published : Aug 30, 2020, 10:43 PM IST

جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے بتایا کہ ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملوں میں آئے دن تیزی آرہی ہے۔ یہ تعداد روزانہ 78 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ ایسے میں ستمبر میں منعقدہ ہونے والے جے ای ای اور نیٹ کے امتحان میں لاکھوں بچوں کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کئی لاکھ بچوں کی صحت کا دھیان مرکزی وزیر تعلیم کو رکھنا چاہئے۔ انہوں نے طلباء کی صحت کے مدنظر ملک کے نوجوان طبقہ خاص کر ڈاکٹروں اور انجینئروں سے ان امتحانات کو منعقد کرنے سے متعلق مشورے طلب کیے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ مسٹر سورین نے انفیکشن کے مدنظر امتحان کو ملتوی کرنے کے لیے مرکزی وزیر تعلیم کو ایک خط بھی لکھا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details