ملک کے سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کی برسی پر جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے آج انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے جمعہ کو آنجہانی راجیو گاندھی کو سلام پیش کیا اور انہیں گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے طور پر ملک کی ہمہ جہت ترقی میں ان کے تعاون کو ہمیشہ یادر کھا جائے گا۔ وہ عوامی لیڈر تھے ۔ ملک اور ملک کے باشندوں کے مفادات ان کے لئے ہمیشہ سب سے مقدم رہے ۔