اردو

urdu

ETV Bharat / state

احتیاط ہی کورونا سے تحفظ کی پہلی ڈھال : ہیمنٹ

وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے جمعرات کو ریاست کے باشندوں سے بغیر ماسک کے گھر سے باہر نہیں نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ 'احتیاط ہی کورونا سے تحفظ کی پہلی ڈھال ہے۔

احتیاط ہی کورونا سے تحفظ کی پہلی ڈھال : ہیمنٹ
احتیاط ہی کورونا سے تحفظ کی پہلی ڈھال : ہیمنٹ

By

Published : Aug 20, 2020, 7:48 PM IST

رانچی: جھارکھنڈ میں کورونا کے خلاف جاری جنگ کے درمیان وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے جمعرات کو ریاست کے باشندوں سے ایک بار پھر بغیر ماسک کے گھر سے باہر نہیں نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ 'احتیاط ہی کورونا سے تحفظ کی پہلی ڈھال ہے ۔

سورین نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ” ہر دن ہم کورونا سے جنگ میں آگے بڑھتے دکھ رہے ہیں۔ صرف رانچی ضلع میں بدھ کو دس ہزار سے زائد کووڈٹیسٹ کئے گئے ۔ اب حکومت کی توجہ زیادہ سے زیادہ جانچ، کانکٹیکٹ ٹریسنگ اور قرنطینہ کی سہولیات اور اسپتالوں میں بیڈ بڑھانے پر ہے ۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ ” ریاستی حکومت آپ کی خدمت کے تئیں پورے عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔ آپ سب کی بھی ذمہ داری ہےکہ گھر سے بغیر ماسک پہنے باہر نہ نکلیں۔ کورونا کی علامت نظر آنے پر فوراً نزدیکی صحت مرکز پر جائیں۔ آپ کا محتاط رہنا ہی کورونا سے تحفظ کی پہلی ڈھال ہے “۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details