اردو

urdu

ETV Bharat / state

مزدوروں کی واپسی کے لیے زیادہ ٹرینیں چلانے کی کوششیں جاری - جھارکھنڈ کے وزیراعلی مہاجر مزدور

جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ لاک ڈاﺅن میں پھنسے ریاست کے بھائی ۔ بہنوں کو واپس لانے کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹرینیں چلانے کے لیے حکومت کی کوششیں جاری ہیں۔

مزدوروں کی واپسی کیلئے زیادہ ٹرینوں کوچلانے کی کوششیں جاری
مزدوروں کی واپسی کیلئے زیادہ ٹرینوں کوچلانے کی کوششیں جاری

By

Published : May 8, 2020, 9:50 PM IST

ہیمنت سورین نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ ” ریاستی حکومت لاک ڈاﺅن میں پھنسے مہاجر مزدوروں کو یقین دلاتی ہے کہ کچھ وقت لگے گا لیکن سبھی کو ان کے گھروں تک واپس ضرور لایا جائے گا۔ اس مصیبت میں سبھی نے صبروتحمل کا مظاہرہ کیا، تھوڑا اور صبر کریں۔

جھارکھنڈ حکومت دیگر ریاست کی حکومتوں سے بات کر کے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ٹرینوں کی آمد ورفت کیلئے کوشاں ہے ۔

ایک دیگر ٹوئٹ میں وزیراعلیٰ نے اورنگ آباد حادثے پر دکھ کا اظہار کیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ واقعہ انتہائی تکلیف دہ ہے ۔ خدا ان کی روح کو تسکین عطا کرے ۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ کورونا اور تالابندی کا سب سے برا اثر غریبوںپر پڑاہے جو دنوں دن سے چلنے کو مجبور ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں اورنگ آباد کے نزدیک ریلوے ٹریک پر آج علی الصبح مال گاڑی کی زدمیں آنے سے دس سے زائد مزدوروں کی موت ہوگئی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details