جھارکھنڈ بی جے پی کے صدر دیپک پرکاش نے آج یہاں کہاکہ ہیمنت حکومت کو غریبوں اور مزدوروں کی کوئی فکر نہیںہے ۔
جھارکھنڈ حکومت کو نہیں ہے غریبوں۔مزدوروں کی فکر: بی جے پی - ہیمنت حکومت جھارکھنڈ
جھارکھنڈ بی جے پی نے رام گڑھ ضلع میں گولا بلاک کی سنگرام پور باشندہ اوپاسی دیوی کی بھوک سے ہوئی موت کے لئے ریاستی حکومت اور ضلع انتظامیہ کو ذمہ دار بتایا اور کہا کہ جھارکھنڈ کی ہیمنت حکومت کو ریاست کے غریبوں اور مزدوروں کی کوئی فکر نہیں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس سے انفیکشن سے بچاﺅ کیلئے نافذ لاک ڈاﺅن کے مد نظر پیدا ہوئی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریاستی حکومت نے نہ کوئی خاص مستعدی دکھائی اور نہ ہی کوئی مکمل تیار ہی کی جس کی وجہ سے ریاست میں غریب بھوک سے مرنے پر مجبور ہیں۔
پرکاش نے کہاکہ مرکزی حکومت نے ہدایت جاری کرتے ہوئے سبھی ریاستوں کو لاک ڈاﺅن کے دوران عوامی نظام تقسیم ( پی ڈی ایس ) سے سبھی غریبوں اور ضرورتمندوں کو راشن دستیاب کرانا لازمی کیا ہے اس کے باوجود رام گڑھ ضلع انتظامیہ نے ٹھوس قدم نہیں اٹھایا جس سے غریب ۔ مزدور آج بھوک سے مرنے کو مجبور ہے ۔