کولگام میں گجراور بکروال طبقے کا احتجاج کولگام:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں گجر بکروال طبقے کے لوگوں نے ایس ٹی ایس سی میں تبدیلی لانے کے مرکز کے فیصلے خلاف زوردار احتجاج کیا۔ مطاہرین نے روڈ کی ناکہ بندی کردی جس کی وجہ سے لوگوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔
گجر اور بکروال طبقے کے لوگوں نے کہا کہ یہ احتجاج اونچی ذات کے پہاڑیوں کو شیڈول ٹرائب (ST) کی فہرست میں شامل کرنے کی مخالفت میں کیا جا رہا ہے۔ یہ تحریک جموں و کشمیر میں زور پکڑ رہی ہے۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر مرکز پارلیمنٹ کے سامنے پیش کئے گئے بلوں کو واپس لینے میں ناکام ہوتا ہے تو وہ اپنے مویشیوں سمیت سڑکوں پر نکل آئیں گے۔
احتجاجوں نے آج کولگام میں احتجاج کیا اور سرکار پر الزام لگایا کہ ان کے حقوق ان سے چھینے کے لیے طرح طرح کے حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے سرکار کو خبردار کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں اپنے بلوں کو واپس لیں تاکہ گوجر بکروار چین سے رہ سکیں۔ وہیں کولگام پولیس نے مظاہرین کو روکا تاکہ وہ مین مارکٹ میں احتجاج نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں:Womens Protest in Sopore اسمارٹ میٹرز کے خلاف خواتین کا احتجاج
مظاہرین نے کہا کہ اونچی ذات کے پہاڑیوں کو شیڈول ٹرائب (ST) کی فہرست میں شامل کرنے کی مخالفت کے لیے چل رہی یہ تحریک جموں و کشمیر میں زور پکڑ رہی ہے اور آئندہ کچھ دنوں میں کولگام میں ایک بڑا احتجاج کیا جائے گا۔