اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوئلا اسمگلنگ سے آٹھ ہزار کروڑ کا خسارہ - کنزیومنگ ایسو سی ایشن آف انڈیا

سی آئی اے کا دعویٰ ہے کہ حکومت کوئلا اسمگلنگ سے آٹھ سے 10 ہزار کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔

کوئلا سمگلنگ سے آٹھ ہزار کروڑ کا خسارہ

By

Published : Oct 31, 2019, 9:53 AM IST

ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں کوئلے کی کان سے غیرقانونی کان کنی کے سبب حکومت کو آٹھ سے دس ہزار کے نقصان کا دعویٰ کنزیومنگ ایسو سی ایشن آف انڈیا (سی آئی اے) نے کیا ہے۔

جھارکھنڈ اور بنگال سے غیرقانونی اسمگلنگ کے پیش نظر سی آئی اے نے ایک خفیہ خط مرکزی کوئلا وزارت کو تحریر کیا ہے، جس میں غیرقانونی مقامات سے کوئلا کی کان کنی اور کوئلا ٹرانسپورٹ کرنے والی گاڑیوں اور ماڈل آف آپرینڈی کا مکمل طور پر تذکرہ کیا گیا ہے۔

اس خط میں مزید لکھا ہے کہ کوئلے کی غیرقانونی اسمگلنگ میں بےحد اضافہ ہوگیا ہے، اس کی وجہ سے مرکزی حکومت کو ٹیکس اور جی ایس ٹی کا بھی نقصان ہورہا ہے، جس پر حکومت کو سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔

اس خط کے بعد مرکزی وزیر داخلہ نے جھارکھنڈ کے ڈی جی پی کمل نین چوبے کو کارروائی کی ہدایات جاری کی ہے، جس کے بعد اے ڈی جی پی آپریشن مراری لال اور اے ڈی جی انوراگ گتپا غیرقانونی کوئلا اسمگنگ کی تفتیش کا حکم دیا گیا اور اسی حکم پر اقتصادی کرائم برانچ نے تفتیش شروع کردی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details