اردو

urdu

ETV Bharat / state

لڑکیوں کی انوکھی بیداری مہم - جھارکھنڈ

ریاست جھارکھنڈ کے دیوگھر کی لڑکیوں نے ایک این جی او کی مدد سے خواتین کے پیریئڈ (ماہواری) کے دوران رائج غیر ضروری رسم و رواج کو ختم کرنے کے لیے ایک مہم کی شروعات کی ہے۔

لڑکیوں کی انوکھی بیداری مہم

By

Published : Aug 1, 2019, 11:25 PM IST

اس مہم کے تحت بالغ لڑکیاں، تعلیم کے لحاظ سے بےحد پسماندہ دیہی علاقوں میں سڑک کے کنارے دیواروں پر پینٹنگ کے ذریعے خواتین کو بیدار کر رہی ہیں۔

لڑکیوں کی انوکھی بیداری مہم

دنیا کی ہر لڑکی یا عورت کو ماہواری سے گزرنا ہوتا ہے لیکن ملک کے ہر دیہی علاقے میں اب بھی ماہواری کے تعلق سے کئی غلط فہمیاں ہیں۔

لڑکیاں اور خواتین ماہواری کے دوران خود کو بندش میں محسوس کرتی ہیں۔ انہیں کسی بھی سامان کو ہاتھ لگانے سے لے کر عبادت تک کرنے میں پابندی عائد کر دی جاتی ہے۔

لڑکیوں کی انوکھی بیداری مہم

گاؤں کی مقامی لڑکیاں گھر گھر جا کر بالغ لڑکیوں اور خواتین کو بیدار کر رہی ہیں۔ اس کام کے لیے این جی او کی طرف سے تمام طرح کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

لڑکیوں کی کوشش ہے کہ ماہواری سے متعلق صحیح معلومات لوگوں تک پہنچے تاکہ 21 ویں صدی کی خواتین کی ترقی میں کسی طرح کی کوئی رکاوٹ اور بندش پیدا نہ ہوں۔

لڑکیوں کا کہنا ہے کہ 'شروع شروع میں انہیں گھر اور گاؤں میں مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن لگاتار بچیوں کی ہمت اور کوششوں سے گاؤں والے ان کے جذبے کو سلام کر رہے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details