اردو

urdu

ETV Bharat / state

اپریل سے منریگا ملازمین کو بڑھی ہوئی شرحوں پر ادائیگی ہوگی: ڈاکٹر اورون - ranchi news

جھارکھنڈ میں اپریل سے منریگا کارکنوں کو بڑھی ہوئی اجرت کی شرحوں پر ادائیگی کی جائے گی۔

اپریل سے منریگا ملازمین کو بڑھی ہوئی شرحوں پر ادائیگی ہوگی: ڈاکٹر اورون
اپریل سے منریگا ملازمین کو بڑھی ہوئی شرحوں پر ادائیگی ہوگی: ڈاکٹر اورون

By

Published : Feb 13, 2021, 10:45 PM IST

رانچی: جھارکھنڈ ریاستی کانگریس کے صدر اور وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر رامیشور اوراں نے آج کہا کہ اپریل سے ہی منریگا کارکنوں کو بڑھی ہوئی اجرت کی شرحوں پر ادائیگی کی جائے گی۔

ڈاکٹر رامیشور نے سنیچر کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ آنے والے مالی سال کے بجٹ میں معاشرے کے ہر طبقے کی ترقی کے لئے التزامات کئے جائیں گے۔

کانگریس کے دور حکومت میں ہی منریگا کے ذریعہ دیہی علاقوں میں رہنے والے مزدوروں کے لئے روزگار گارنٹی اسکیم شروع کی گئی تھی۔ اب جھارکھنڈ کے شہری علاقوں میں رہنے والے مزدوروں کے لئے روزگار گارنٹی اسکیم شروع کی گئی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن (جے پی ایس سی) سول سروسز امتحان کے لئے فارم بھرنے والے امیدواروں کی فیس 600 روپے سے گھٹ کر 100 روپے کردی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details