اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pulwama Attack Fourth Anniversary پلوامہ حملے میں شہید ہونے والے وجے سورینگ کی چوتھی برسی - pulwama attack anniversary 2023

شہید اسمارک گُملا میں پلوامہ حملے میں شہید ہونے والے جوان وجے سورینگ کے گاؤں میں انہیں لوگ بڑی تعداد میں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 14, 2023, 1:51 PM IST

وجے سورینگ کی چوتھی برسی

گُملا : 14 فروری 2019 کو جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سہ پہر 3:30 بجے ہوئے شدت پسندانہ حملے سے پورا ملک دہل گیا تھا۔ اس حملے میں ملک کے 40 فوجی شہید اور 35 فوجی زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے میں جھارکھنڈ کے گُملا ضلع کے بسیا بلاک کے تحت فرسامہ گاؤں کے حوالدار وجے سورینگ بھی شہید ہوئے تھے۔ ان فوجیوں کی شہادت کو 4 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ شہید وجے سورینگ ملک کے لیے اپنی شہادت کی وجہ سے آج بھی علاقے کے لوگوں کے دلوں میں امر ہیں۔ ہر سال ان کے یوم شہادت پر سی آر پی ایف بٹالین اور مقامی انتظامیہ ایک پروگرام کا اہتمام کرتی ہے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ لیکن آج بھی شہید وجے سورینگ کے گاؤں کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ وجے کے اہخانہ کا کہنا کہ پہلے کئی اعلانات کیے گئے تھے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سب بھول گئے، نہ تو گاؤں کی ترقی ہوئی اور نہ ہی پینے کے پانی کی سہولت ہوئی۔ فرسامہ گاؤں کو ماڈل ولیج بنانے کا اعلان بھی کیا گیا تھا، لیکن اب تک یہاں کوئی سہولت میسر نہیں ہے۔

گملا کے شہید وجے سورینگ بسیا بلاک کے تحت فرسامہ گاؤں میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے گاؤں میں ہی ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ اپنے والد کی طرح وجے نے بھی ملک کی خدمت کے جذبے کے ساتھ 1993 میں فوج میں شمولیت اختیار کی۔ اس کے بعد وہ 1995 میں ایس پی جی میں کمانڈو اسکواڈ میں بھی شامل ہوئے۔ پلوامہ واقعہ کے وقت وہ سی آر پی ایف کی 12ویں بٹالین میں ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر تعینات تھے۔ شہید وجے سورینگ کی ماں لکشمی دیوی اور والد بیریش سورین کو اپنے بیٹے کی شہادت پر بڑا فخر ہے۔ والد بیریش نے بتایا کہ یقین نہیں ہورہا ہے کہ بیٹے کی شہادت کو 4 سال ہوگئے۔ آج بھی ایسا محسوس ہورہا ہے کہ بیٹا کہیں سے گھر واپس آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں خود فوج کی نوکری سے ریٹائر ہوا ہوں، اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر محسوس کررہا ہوں۔ شہید وجے کی والدہ لکشمی سورین نے کہا کہ انہیں اپنے بیٹے سے الگ ہونے کا افسوس ہے، لیکن انہیں اس بات پر فخر بھی ہے کہ ان بیٹا ملک کی خدمت میں شہید ہوا ہے۔

شہید وجے سورینگ کے بھائی سنجے کا کہنا ہے کہ بھائی کی شہادت کو 4 سال مکمل ہو چکے ہیں لیکن لگتا ہے کہ وہ اب بھی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔ شہید وجے کی پہلی بیوی کارمیلا با رانچی ہوتوار میں جھارکھنڈ پولیس ویمن بٹالین میں کانسٹیبل کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ دوسری جانب، وجے سورینگ کی دوسری بیوی وملا اپنے مائیکے سمڈیگا میں رہتی ہے۔ سی آر پی ایف نے پہلی بیوی کے بیٹے 24 سالہ ارون کو نوکری کی پیشکش کی تھی، لیکن ارون نے حکومت سے سول نوکری کا مطالبہ کیا تھا، لیکن سول نوکری ملنے کے بعد بھی اس نے نوکری جوائن کرنے سے انکار کر دیا۔ شہید وجے سورینگ کی دوسری بیوی سے تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ جس میں بڑی بیٹی برکھا سورین کو جے پور، راجستھان میں ایک پرائیویٹ کمپنی اور بیٹے راہل سورین کو ہریانہ کے جھجر کے ایک پرائیویٹ اسکول میں کمپنی کی طرف سے پڑھایا جا رہا ہے۔ والد بیریش سورینگ نے بتایا کہ ملک کے لیے اپنی جان دے کر گاؤں اور ریاست کا نام روشن کیا اس کے بعد میرے بیٹے اور گاؤں کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔

والد نے کہا کہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کمہاری تالاب چوک کو وجے چوک میں تبدیل کیا جائے اور وہاں مجسمہ نصب کیا جائے۔ اسٹیڈیم شہید کے نام پر بنایا جائے اور شہید کے گھر تک جانے والی سڑک بنوائی جائے لیکن آج تک ہمارا ایک مطالبہ بھی پورا نہیں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ گاؤں والوں کی مدد سے شہید وجے سورینگ کا نیا مجسمہ بنایا گیا ہے، جسے کمہاری تالاب چوک کے درمیانی چوراہے پر نصب کرنے کے لیے انتظامیہ کی منظوری کے لیے گئے تھے۔ لیکن روڈ سیفٹی کے نئے اصول کی وجہ سے انتظامیہ نے مجسمہ کو سڑک کے کنارے نصب کرنے اور اس کے لیے زمین فراہم کرنے کی بات بھی کی ہے۔

بیریش نے بتایا کہ بیٹے کی شہادت کے بعد رانچی کی ایک فلیٹ بنانے والی کمپنی نے خاندان کے افراد کو رانچی میں ایک فلیٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے لیے ہمیں زمین بھی دکھائی گئی لیکن آج تک فلیٹ نہیں دیا گیا۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ بی سی سی ایل اور سی سی ایل نے اپنے اعلان کے مطابق پانچوں بچوں کو 16 لاکھ روپے دیے ہیں۔ جھارکھنڈ کے بہادر شہید وجے سورینگ کے والد بیریش سورینگ نے بتایا کہ ان کے بیٹے کے چوتھے یوم شہادت پر سیسائی بسیا مین روڈ پر کمہاری تالاب چوک کے قریب شہید وجے کا مجسمہ نصب کیا جا رہا ہے۔ اس کے لیے مورتی تیار کر لی گئی ہے۔ کمہاری تالاب چوک کا نام بدل کر شہید وجے سورینگ چوک رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : Pulwama Attack Anniversary پلوامہ حملے کے چار سال مکمل

ABOUT THE AUTHOR

...view details