پولیس ذرائع نے بتایا کہ کوٹما کچھار گاؤں میں دو فریق کے درمیان مہوا چننے کے معاملہ میں جھگڑا ہو گیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑا پرتشدد ہو گیا۔ اس کے بعد ایک فریق کے لوگوں نے دوسرے فریق کے وپلو یادو (70) اور مہندر یادو (55) کا کلہاڑی سے حملہ کر کے قتل کر دیا۔ اس کے بعد متوفی کے فریق کے لوگوں نے بھی دوسرے فریق کے لینوتی دیوی اور سنیل یادو کا کلہاڑی سے قتل کر دیا گیا۔
آپسی تنازعہ میں چار افراد کا قتل، پانچ گرفتار - آپسی تنازعہ میں چار افراد کا قتل، پانچ گرفتار
ریاست جھارکھنڈ میں ضلع سمڈیگا کے کرڈیگ تھانہ علاقہ کے کوٹما کچھار گاؤں میں آپسی جھگڑے میں ایک خاتون سمیت چار افراد کے قتل معاملے میں پانچ لوگوں کو گرفتارکیا گیا ہے۔
آپسی تنازعہ میں چار افراد کا قتل، پانچ گرفتار
ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس نے دونوں فریق کے پانچ افراد، لیلا دھر یادو، گلیشور یادو، اچین یادو، روپیش یادو اور درگا یادو کو گرفتار کرلیا ہے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔
پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔