اردو

urdu

ETV Bharat / state

پی ایل ایف آئی کے سابق رکن کا پیٹ پیٹ کر قتل - موت واقع

جھارکھنڈ کےضلع گُملا میں ہلاک شدہ شخص پر لوگوں کو دھمکیاں دینے کا الزام تھا۔

پی ایل ایف آئی کے سابق ممبر کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا
پی ایل ایف آئی کے سابق ممبر کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا

By

Published : Sep 15, 2020, 6:52 AM IST

Updated : Sep 15, 2020, 7:22 AM IST

ریاست جھارکھنڈ کے ضلع گملا کے تسیرا کے گاؤں والوں نے مبینہ طور پر پیپلز لبریشن فرنٹ آف انڈیا کے ایک سابق رکن سندیپ ٹرکی کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

اس سلسلے میں سب ڈویژنل پولیس آفیسر منیش کمار نے کہا کہ مذکرہ شخص متعدد جرائم میں ملوث تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'مذکورہ شخص لوگوں کو دھمکیاں بھی دیا کرتا تھا ۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ اندازاہ لگایا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص کو لاٹھیوں سے پیٹ پیٹ کر مارا گیا ہے جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی ہے۔

پولیس اس معاملے کی مزیدتحقیقات کر رہی ہے۔

Last Updated : Sep 15, 2020, 7:22 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details