رانچی:سابق انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑی جسٹن کیرکیٹا کی پیدائش 1947میں ہوئی تھی۔ وہ 1978ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کی نمائندگی کرنے کے ساتھ ساتھ کئی انٹر نیشنل مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ Former Indian Hockey Players Justin Kerketta Passed Away
وہ بہار رجیمنٹ میں ہندوستانی فوج میں نوکری کرتے تھے وہاں سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کئی 1982سے1998تک میکان میں ہاکی کے کھلاڑیوں کو کوچنگ بھی دیتے تھے۔
اس کے بعد وہ کالیبرا بلاک ہیڈ کواٹر میں مکان بنا کر رہنے لگے اور کسی بھی چھوٹے بڑے ہاکی کے مقابلوں میں حصہ لیتے رہے۔ کولیبرا کے برواڈیہ اسکول میں ہر سال ہونے والے ہاکی مقابلے میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے آج ان کے اچانک موت پر ہاکی جھاڑ کھنڈ، ہاکی سمڈیگاسمیت کئی کھیل کے شوقین نے خراج عقیدت پیش کیا۔