اردو

urdu

ETV Bharat / state

گریڈیہ میں خوفناک سڑک حادثہ، چھ افراد کی موت - giridih news

جھارکھنڈ کے گریڈیہ میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثے میں چھ افراد کی موت ہو گئی جب کہ کئی افراد شدید زخمی ہیں۔ Five People Died in Road Accident in Giridih

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 18, 2023, 9:42 AM IST

Updated : Nov 18, 2023, 11:39 AM IST

گریڈیہ: جھارکھنڈ کے گریڈیہ میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں شادی کی بارات سے واپس آنے والی گاڑی درخت سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں چھ افراد کی موت ہو گئی ہے۔ یہ حادثہ ہفتہ کی صبح مفصل تھانہ علاقہ کے باگھمارہ کے قریب پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مفصل تھانہ انچارج کملیش پاسوان موقعے پر پہنچ گئے اور واقعے میں زخمی ہونے والے دو بچوں سمیت پانچ افراد کو صدر اسپتال بھیج دیا۔ موقعے پر ہی ہلاک ہونے والے پانچ افراد کی لاشیں بھی اسپتال لائی گئیں۔ وہیں اسپتال میں علاج کے دوران ایک اور شخص کی موت ہو گئی۔

اس حادثے کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ گاڑی کی رفتار بہت تیز تھی۔ اس دوران ڈرائیور گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا اور تیز رفتار اسکارپیو سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد وہاں سے گزرنے والے لوگوں نے پھنسے ہوئے افراد کو کسی طرح باہر نکالنے کی کوشش کی۔ اس دوران لوگوں نے پولیس کو حادثے کی اطلاع دی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مفصل تھانہ انچارج کملیش پاسوان اپنی ٹیم کے ساتھ موقعے پر پہنچے اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال بھیجا۔ انہوں نے فوت شدہ لوگوں کی لاشوں کو بھی اسپتال بھیجا ہے جہاں پوسٹ مارٹم کیا جانا ہے۔

جانکاری کے مطابق محمد فاروق انصاری کے بیٹے چاند رشید کی شادی مفصل تھانہ علاقہ کے ٹکوڈیہ کے رہنے والے پپو انصاری کی بیٹی مسکان پروین سے طے ہوئی تھی۔ مقررہ تاریخ کے مطابق 17 نومبر کی رات میں نکاح ہوا۔ ایسے میں تھوریا سے برات ٹکوڈی تک پہنچا تھا۔ نکاح کے بعد برات میں شامل تقریباً 10 لوگ فور وہیلر پر تھوریہ کے لیے روانہ ہوئے۔ گاڑی کی رفتار تیز تھی اور جیسے ہی ان کی گاڑی مفصل تھانہ علاقہ کے قریب بگمارہ پہنچی تو ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور گاڑی سڑک کے کنارے لگے درخت سے ٹکرا گئی۔ اس واقعہ میں پانچ افراد کی موقعے پر ہی موت ہو گئی۔ جب کہ ایک اور زخمی شخص اپنے زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔

مزید پڑھیں: ڈودہ سڑک حادثہ میں 38افراد ہلاک، متعدد زخمی

اتراکھنڈ کے نینیتال ضلع میں جیپ کھائی میں گر گئی، چھ افراد ہلاک

اس واقعہ میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ (اقلیتی مورچہ) کے ضلع نائب صدر اصغر انصاری کے بھتیجے 31 سالہ صغیر انصاری کے علاوہ 70 سال کے یوسف میاں گجوڈیہ، 55 سالہ امتیاز انصاری، 35 سالہ امتیاز انصاری سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ اصغر نے بتایا کہ حادثے کی وجہ تیز رفتاری اور نیند تھی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی کانگریس لیڈر نریش ورما بھی صدر اسپتال پہنچے اور متوفی کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ جب کہ سی پی آئی (ایم ایل) لیڈر راجیش سنہا نے معاوضے کا مطالبہ کیا۔

Last Updated : Nov 18, 2023, 11:39 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details