اردو

urdu

ETV Bharat / state

دمکا: ماسک نہ لگانے پر ایف آئی آر درج کرنے کا منصوبہ - face mask coronanavirus jharkhand news

بھارت کے اندر کورونا وائرس کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اب تک بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 6 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

By

Published : Jul 8, 2020, 1:56 PM IST

ریاست جھارکھنڈ کے ضلع دمکا میں گذشتہ دنوں کورونا وائرس سے متاثرہ 5 افراد کی شناخت کے بعد انتظامیہ کی جانب سے سختی کی جا رہی ہے۔

دمکا ضلعی انتظامیہ اور پولیس ایسے لوگوں پر جرمانے عائد کررہی ہے جو ماسک کے بغیر گھر کے باہر نظر آ رہے ہیں۔

پولیس کی جانب سے ایسے شخص پر 500 روپے جرمانہ عائد کیا جارہا ہے۔

اب تک 46 افراد پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

جولوگ ماسک نہیں لگا رہے ہیں، ایسے لوگوں کے خلاف پولیس نے سختی سے کارروائی شروع کردی ہے۔

دمکا نگر پولیس اسٹیشن کے انچارج سنجے کمار مالویہ نے کہا کہ اگر کوئی شخص ماسک کے بغیر باہر نکلے تو اس پر 500 روپیہ جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔ اگر ایک ہی شخص کو دوسری بار پکڑا گیا تو جرمانے کی رقم ایک ہزار ہوگی اور تیسری بار اس مجرم پر ایف آئی آر درج کرنے کے بعد اسے جیل بھیج دیا جائے گا۔

سنجے مالویہ نے بتایا کہ جرمانے کی کارروائی جاری ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ لوگ کورونا انفیکشن سے آگاہ رہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائر سے بچنے کے لیے وزارت داخلہ اور ریاستی حکومت کے ذریعہ بنائے گئے حفاظتی اصولوں پر عمل کرنا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details