جمشید پور: ریاست جھارکھنڈ کے جمشیدپور میں واقع ٹاٹا اسٹیل کے کوک پلانٹ کے اندر دھماکہ ہوا، جس کے بعد گیس لیک ہونے سے آگ لگ گئی۔ اس واقعے سے خوف وہراس پھیل گیا۔ یہ حادثہ آئی ایم ایم ایم کوک پلانٹ کی بیٹری نمبر 6 اور 7 میں پیش آیا۔ اس حادثے میں پلانٹ کے اندر کام کرنے والے تین مزدوروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے Explosion at Tata Steel Plant in Jamshedpur۔
Explosion at Tata Steel Plant in Jamshedpur: جمشید پور کے ٹاٹا اسٹیل پلانٹ میں دھماکہ، کئی مزدور زخمی - جمشیدپور کے ٹاٹا اسٹیل پلانٹ میں دھماکہ سے کئی لوگ زخمی
جمشید پور میں ٹاٹا اسٹیل کے کوک پلانٹ کے اندر دھماکہ ہوا ہے۔ حادثے کے بعد گیس لیکج اور آگ لگنے کے واقعہ سے خوف وہراس پھیل گیا۔ دھماکے اور گیس لیکج کے اس واقعے میں تین مزدوروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
جمیشیدپور کے ٹاٹا اسٹیل پلانٹ میں دھماکہ، کئی مزدور زخمی
بیٹری نمبر پانچ، چھ، سات کی گیس لائن میں گرم جب یعنی گیس کٹنگ اور ویلڈنگ کا کام ہو رہا تھا کہ گیس لائن سے گیس باہر نکلنے لگی اور دھماکہ ہوگیا۔ معلومات کے مطابق دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ اس واقعہ کے بعد ضلع کے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔
مزید پڑھیں:
Last Updated : May 7, 2022, 3:16 PM IST