جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے سموار کو کہا کہ چمولی آفت میں پھنسے ریاست کے باشندوں کو ریاستی حکومت کی جانب سے ہرممکن مدد دی جائے گی۔
مسٹر سورین نے کہا 'چمولی آفت میں پھنسے ریاستی باشندے گھبرائیں نہیں۔ اگر کسی کے اہل خانہ متاثرہ علاقے میں پھنسے ہیں اور انہیں کسی طرح کی مدد کی ضرورت ہے۔ تو وہ لیبر وسائل محکمہ کے ریاستی کنٹرول روم کے ذریعہ جاری ہیلپ لائن نمبروں پر رابطہ کریں۔ ریاستی حکومت ہرممکن مدد کرے گی'۔
واضح رہے کہ اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں قدرتی آفت کے بعد سیلاب جیسے حالات ہیں۔ اس مصیبت میں ریاست کے کامگاروں کے پھنسے ہونے کے امکان کو دیکھتے ہوئے حکومت کے ذریعہ ہیلپ لائن نمبر جاری کیا گیا ہے ۔