اردو

urdu

ETV Bharat / state

رانچی: برسا منڈا ایئرپورٹ پر طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ - ایئر ایشیا کا طیارہ حادثہ کا شکار ہونے سے بال بال بچا۔

رانچی کے برسا منڈا ایئرپورٹ پر ایئر ایشیا کا طیارہ حادثہ کا شکار ہونے سے بال بال بچا۔

رانچی: برسا منڈا ایئرپورٹ پر طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ
رانچی: برسا منڈا ایئرپورٹ پر طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

By

Published : Aug 8, 2020, 4:09 PM IST

رانچی کے برسا منڈا ایئرپورٹ پر ایئر ایشیا کا طیارہ حادثہ کا شکار ہونے سے بال بال بچا۔

رانچی: برسا منڈا ایئرپورٹ پر طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ۔ ویڈیو

ذرائع کے مطابق ایئر ایشیا کا طیارہ رانچی کے برسا منڈا ہوائی اڈے سے 11:45 بجے ممبئی کے لئے اڑان بھر رہا تھا، تبھی اچانک پرندے سے ٹکرا گیا، جیسے ہی اس کا اندازہ پائلٹ کو ہوا، پائلٹ نے طیارے کو ایمرجنسی بریک لگا دی اور طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچا۔

اس تعلق سے برسا منڈا ایئرپورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر ونود شرما نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'یہ ایک عام واقعہ ہے، فی الحال انجن کی جانچ کی جا رہی ہے۔'

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 'اس طیارے میں 176 مسافر سوار ہیں۔' کچھ دیر بعد یہ طیارہ پھر سے ممبئی کے لئے اڑان بھرے گا ۔ طیارے کے تمام مسافرین کو فی الحال ویٹنگ روم میں رکھا گیا ہے۔ ائیرپورٹ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ اب یہ طیارہ 2:30 بجے ممبئی کے لئے روانہ ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details