رانچی: جھارکھنڈ کے وزیر تعلیم جگرناتھ مہتو اس بار بھی انٹر کے امتحان نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ہی اسمبلی حلقہ کے نواڈیہ انٹر کالج میں انٹرمیڈیٹ آرٹس میں داخلہ لیا تھا لیکن 1 ماہ بعد وہ شدید طور پر بیمار ہو گئے Jharkhand Board Exams 2022 ۔ جس کی وجہ سے وہ پچھلی بار فارم بھرنے کے بعد بھی امتحان نہیں دے پائے تھے اور اس بار بھی وہ مکمل طور پر صحت مند نہیں ہیں جس کی وجہ سے اس بار بھی انہوں نے خود کو امتحان سے دور کر لیا ہے۔
جھارکھنڈ کے وزیر تعلیم جگرناتھ مہتو بھلے ہی انٹر کے امتحان میں شریک نہیں ہوئے ہیں، لیکن انہوں نے امتحان میں شامل ہونے والے انٹر اور میٹرک کے طلباء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیر تعلیم جگرناتھ مہتو Jharkhand Education Minister Jagranath Mehto نے کہا کہ امتحان میں شامل ہونا ہی ضروری نہیں ہے بلکہ اس کی تیاری بھی کرنی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ابھی مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے ہیں جس سے امتحان کی تیاری بھی نہیں ہوئی ہے اس لیے وہ انٹر کے امتحان میں شریک نہیں ہو رہے۔