دمکا: جھارکھنڈ کے دمکا ضلع پولیس نے مسلیا تھانہ علاقہ کے گمرو پہاڑی سے تین سائبر بدمعاشوں کو گرفتار Dumka Police Arrested Cyber Criminalsکیا ہے۔
اس ضمن میں ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ ( ہیڈکوارٹر ) وجے کمار اور ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ( سائبر سیل ) شیویندر کمار کی قیادت میں پولیس ٹیم نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ضلع کے مسلیا تھانہ علاقہ میں دمکا، جامتاڑہ اور دیوگھر ضلع کی سرحد پر واقع گمرو پہاڑی پر سات۔ آٹھ سائبر بدمعاشوں کی فرضی بینک منیجر اور اہلکار کے طور پر اپنی شناخت دے کر بینک کھاتا، اے ٹی ایم میں خامی بتاکر بینک کے اکاﺅنٹ ہولڈروں سے اطلاعات جمع کرکے ان کے کھاتے سے روپے نکالنے کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔
اسی اطلاع پر پولیس ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر تین سائبر بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا اور کافی تعداد میں لیپ ٹاپ ، اے ٹی ایم کارڈ اور اینڈروائیڈ موبائل برآمد کئے ہیں۔