نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو منگل کو بھگوان برسا منڈا کی جائے پیدائش پر جھارکھنڈ کے الیہاتو گاؤں کو دورہ کریں گی، جہاں وہ ان کے مجسمے پرپھول چڑھا کر خراج عیقدت پیش کریں گی۔ اس کے بعد صدر قبائلی فخر کے دن کے موقع پر مدھیہ پردیش حکومت کی طرف سے شہڈول میں منعقدہ قبائلی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ Murmu To Pay Tributes To Bhagwan Birsa Munda
شام کو صدر جمہوریہ راج بھون میں اپنے اعزاز میں منعقدہ شہری استقبالیہ میں بھی شرکت کریں گی اور وزارت دفاع اور مرکزی وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مختلف پروجیکٹوں کا ورچوئلی سنگ بنیاد رکھیں گی۔ صدر بدھ کو دہلی واپس آنے سے پہلے بھوپال میں خواتین سیلف ہیلپ گروپس کانفرنس میں شرکت کریں گی اور خطاب بھی کریں گی۔