ریاست جھارکھنڈ کے ہزاری باغ ضلع انتظامیہ نے کوویڈ ۔19 کی روک تھام کے لئے خدمات انجام دے رہے طبی عملے کے اہل خانہ کے لئے ایک انوکھا اقدام کیا ہے۔ طبی عملے کے بچوں کی دیکھ بھال کے لئے محکمہ سوشل ویلفیئر نے ہزاری باغ میڈیکل کالج کیمپس میں 'چلڈرن کیئر ہوم' کی شروعات کی ہے۔
ایسے ہیلتھ ورکرز جو ہسپتالوں اور صحت مراکز میں اپنی خدمات کو انجام دے رہے ہیں، ان کے بچوں کی دیکھ بھال میں آ رہی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بھونیش پرتاپ سنگھ نے میڈیکل کالج کیمپس میں ضلع سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کو ایک 'شیشو ہوم' کھولنے کی ہدایت دی ہے۔