جھارکھنڈ:جمشید پور شہر کے گولموری پولیس لائنز میں واقع ایک فلیٹ سے ایک خاتون پولیس کانسٹیبل، ان کی 10 سالہ بیٹی اور ماں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ اس تعلق سے مقامی ایس ایس پی نے خدشہ طاہر کیا ہے کہ تینوں خواتین کو قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'فرانزک ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔' Lady Constable Dead Body Found in Jamshedpur
بتایا جا رہا ہے کہ سویتا رانی مہتو ایس ایس پی آفس میں تعینات تھیں، نکسلی حملے میں شوہر کی موت کے بعد انہیں پولیس میں نوکری ملی تھی۔ وہ گزشتہ منگل سے ڈیوٹی پر نہیں جا رہی تھی۔ وہ اپنی بوڑھی ماں اور بیٹی کے ساتھ رہتی تھیں۔ پچھلے دو دنوں سے ان کے گھر کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا۔ گھر پر تالہ لگنے سے محلے والوں کو شک ہوا۔ جمعرات کو گھر سے بدبو آنے پر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ اس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور گھر کا تالا توڑ دیا۔ گھر میں تین لاشیں پڑی تھیں۔