ریاست جھارکھنڈ کے گھاٹ شلہ علاقے میں ڈپٹی کمشنر روی شنکر شکلا نے سواس پور میں واقع کانسٹیبل ٹریننگ سینٹر میں بنائے گئے قرنطینہ مرکز کا معائنہ کیا۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ قرنطینہ مرکز میں رہنے والے لوگوں کو کسی طرح کی تکلیف نہ ہو اس کا پورا خیال رکھا جا رہا ہے۔
گھاٹ شلہ: 11 غیر ملکی شہریوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا - لاک ڈاؤن
جھارکھنڈ کے گھاٹ شلہ علاقے میں ڈپٹی کمشنر روی شنکر شکلا نے سواس پور میں واقع کانسٹیبل ٹریننگ سینٹر میں قرنطینہ مرکز کا معائنہ کیا۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کوارنٹین کیے گئے افراد کو کسی طرح کی تکلیف نہیں ہونے دی جائے گی۔
بتا دیں کہ یہاں کل 11 غیر ملکی شہریوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، جن میں سے ایک بزنس ویزا اور دوسرے لوگ سیاحتی ویزا پر بھارت آئے تھے۔ لیکن ان لوگوں نے الگ الگ پروگراموں میں شرکت کی تھی۔ ان سب افراد پر ہدایات کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سبھی لوگ باہر سے آئے تھے، لہذا انہیں احتیاط کے طور پر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ کچھ لوگ گجرات، اتر پردیش وغیرہ جیسی ریاستوں سے بھی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معائنے کے دوران نگرانی ٹیم کے ساتھ مستقل رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ہمیں باہر سے آنے والے شخص کے بارے میں معلومات حاصل ہوں۔