اردو

urdu

ETV Bharat / state

جھارکھنڈ: اسلحہ کے ساتھ نوجوان گرفتار - A young man named Raj Kumar Chandraonshi

چن پور پولیس اسٹیشن کے علاقے سے راج کمار چندرونشی نامی نوجوان کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔

جھارکھنڈ: اسلحہ کے ساتھ نوجوان گرفتار
جھارکھنڈ: اسلحہ کے ساتھ نوجوان گرفتار

By

Published : Apr 14, 2020, 3:51 PM IST

ریاست جھارکھنڈ کے ضلع پلامو میں پولیس نے چین پور پولیس اسٹیشن کے علاقے سے راج کمار چندرونشی نامی نوجوان کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا۔ گرفتار نوجوان چین پور تھانہ علاقہ کے باندوا گاؤں کا رہائشی ہے اور اس کے پاس سے دیسی پستول برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار راج کمار نے پولیس کو بتایا کہ 'اس نے ستبروا پولیس اسٹیشن کے ایک اسلحہ اسمگلر سے چار ہزار روپے میں خریدا تھا۔

ایس ڈی پی او سندیپ کمار گپتا نے بتایا کہ 'گرفتار نوجوان سے تفتیش کے دوران بہت سی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جس کی بنیاد پر پولیس تشکیل دے کر چھاپے مار رہی ہے۔

پولیس گرفتار نوجوان کی مجرمانہ تاریخ بھی تفتیش کر رہی ہے۔ پلامو میں پولیس نے جنوری سے مارچ 2020 تک 35 دیسی پستول ضبط کیا ہے۔ ایس ڈی پی او سندیپ کمار گپتا نے بتایا کہ 'چین پور تھانہ انچارج اور ان کی ٹیم چیکنگ آپریشن کر رہی تھی جس کے تحت نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details