اردو

urdu

By

Published : Apr 20, 2020, 10:53 AM IST

ETV Bharat / state

کرکٹر شہباز ندیم کو بیوی کے علاج کےلیے کولکاتا جانے کی اجازت نہیں

کرکٹر شہباز ندیم ان دنوں دھنباد کے جھریا اپنے سسرال میں پھنسے ہیں۔ وہ اپنی اہلیہ کے علاج کو لے کر پریشان ہیں۔

Cricketer shabaj nadeem not got permision to reach kolkata during lockdown
کرکٹر شہباز ندیم کو بیوی کے علاج کےلیے کولکاتا جانے کی اجازت نہیں

دھنباد ضلع انتظامیہ نے انہیں کولکاتا کے اسپتال لے جانے کی اجازت دے دی ہے۔ لیکن مغربی بنگال حکومت نے لاک ڈاؤن کا حوالہ دیتے ہوئے ریاست میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

کرکٹر شہباز ندیم ان دنوں بہت پریشان ہیں، لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ جھریا اپنے سسرال میں پھنس گئے ہیں۔ انہیں اپنی اہلیہ کے علاج کے لئے کولکاتا جانا ہے لیکن مغربی بنگال حکومت نے ریاست میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی ہے۔

بتادیں کہ 19 مارچ کو شہباز ندیم اپنی رہائش گاہ کولکاتہ سے اپنے سسرال آئے تھے، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ دوبارہ کولکاتا نہیں روانہ ہوسکے۔ اسی دوران ان کی اہلیہ ثنا اختر پنکی کی طبیعت خراب ہوگئی۔

ان کی اہلیہ کا کلکتہ کے ایک اسپتال میں علاج جاری ہے۔ دھنباد ضلع انتظامیہ نے انہیں کلکتہ اسپتال لے جانے کی اجازت حاصل کرلی ہے لیکن مغربی بنگال حکومت نے لاک ڈاؤن کا حوالہ دیتے ہوئے ریاست میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی ہے۔

تاہم ندیم نے اس امکان کا اظہار کیا ہے کہ انہیں جلد ہی بنگال حکومت کی طرف سے اجازت مل جائے گی۔ حکومت سے اجازت کے لئے بات چیت جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details