اردو

urdu

ETV Bharat / state

جھارکھنڈ میں 2400 روپئے میں کورونا کی جانچ - محکمہ صحت کی کورونا جانچ قیمت

ریاست جھارکھنڈ میں نجی جانچ گھروں میں کورونا کی جانچ کی فیس میں کمی آئی ہے۔ محکمہ صحت نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ اب کورونا کی جانچ 2400 روپے میں کی جائیں گی۔

جھارکھنڈ میں 2400 روپئے میں کورونا کی جانچ
جھارکھنڈ میں 2400 روپئے میں کورونا کی جانچ

By

Published : Jun 30, 2020, 12:16 PM IST

اب جھارکھنڈ کے نجی لیباریٹریز میں کورونا کی جانچ کی فیس میں کمی کی گئی ہے۔ اب 2400 روپئے میں کورونا کی جانچ کی جائے گی، اس سے قبل لوگوں کو جانچ کے لیے 4500 روپئے ادا کرنا پڑتا تھا۔ آئی سی ایم آر کے ہدایت کے مطابق جھارکھنڈ محکمہ صحت نے بھی نجی لیباریٹری کو ہدایت جاری کرتے ہوئے جانچ کی قیمتوں میں کمی لانے کو کہا گیا تھا۔

اس کو لے کر نجی لیبارٹرری کے آپریٹر اور محکمہ صحت کے درمیان بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب جھارکھڈ میں بھی کورونا جانچ کےلیے عوام کو 4500 روپئے کے بجائے 2400 روپئے ادا کرنے پڑیں گے۔

محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری مدن کلکرنی نے نوٹیفیکشن جاری کرتے ہوئے یہ واضح کیا ہے کہ اب سے جھارکھنڈ کے تمام نجی لیبارٹیری 2400 روپے میں کورونا جانچ کریں گی۔

2400 روپئے میں ہی نمونہ جمع کرنے کی دستاویزات اور دیگر فیس بھی شامل ہوں گی۔اہم بات یہ ہے کہ لوگوں کی پریشانیوں کے پیش نظر محکمہ صحت نے آئی سی ایم آرسے اتفاق کرتے ہوئے ریاست کے لوگوں کے لیے یہ اقدام اٹھایا اٹھایا ہے، اس فیصلے کے بعد یقنیا لوگوںکو کچھ راحت ملے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details