جھارکھنڈ کے مختلف اضلاع میں بدھ کو کورونا وائرس کے 284 نئے معاملوں کی تصدیق کے بعد ریاست میں کووڈ۔19 کی زد میں آنے والوں کی تعداد بڑھ کر 105224 ہوگئی جبکہ تین کی موت ہوئی ہے۔
جھارکھنڈ سرکار کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق راجدھانی رانچی کے ریمس سمیت مختلف اضلاع میں موجودہ سرکاری اور نجی جانچ مراکز میں 25320 نمونوں کی جانچ میں 284 لوگوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔