نئی دہلی: جھارکھنڈ سے کانگریس کے رکن اسمببلی اور پارٹی کے سینئر لیڈر عرفان انصاری نے پنجاب میں پی ایم مودی کی سیکورٹی میں کوتاہی PM Modi security lapse کے معاملے میں متنازعہ بیان دیا ہے۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم مودی کو بھارت میں ڈر لگ رہا ہے۔ ان کو پاکستان Congress leader advised Modi go to Pakistan چلا جانا چاہیے۔ وہ پاکستان میں محفوظ رہیں گے۔ میں انہیں پاکستان جانے کا ٹکٹ بھی دوں گا۔
کانگریس رکن اسمببلی عرفان انصاری نے کہا کہ 'اس ملک میں وہی رہے گا جو تمام ریاستوں کے لوگوں کا احترام کرے گا۔ جبکہ پی ایم مودی تمام ریاستوں کے لوگوں کا احترام نہیں کرتے ہیں۔ وہ پنجاب گئے تھے اور اسی لیے وہاں ان کو سننے کے لیے جلسہ میں کوئی نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروپگنڈا بنا کر پی ایم مودی کیا پیغام دینا چاہتے ہیں، یہی کہ پنجابی ان کا قتل کردیں گے، سچ تو یہ ہے کہ پنجابی ایک اچھے مہمان نواز ہوتے ہیں، پنجابیوں کو بدنام نہ کریں۔ بی جے پی کو پنجاب اسمبلی انتخابات میں اس کا خمیازہ اٹھانا پڑے گا۔