اردو

urdu

ETV Bharat / state

شمالی بھارت میں سرد لہر میں مزید شدت - عام زندگی متاثر

شمالی بھارت میں سرد لہر میں مزید شدت آگئی ہے۔اتراکھنڈ میں سرد لہر کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔

شمالی بھارت میں سرد لہر میں مزید شدت
شمالی بھارت میں سرد لہر میں مزید شدت

By

Published : Dec 19, 2019, 12:08 PM IST

اطلاعات کے مطابق ریاست کے میدانی علاقوں میں گھنے کہرے کی وجہ سے سڑک، ریل اور ہوائی ٹریفک بھی متاثر ہوا ہے۔

کشمیر خطے میں پچھلے ہفتے بارش اور برفباری کے بعد سرد لہر جاری ہے۔ پوری وادی میں کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم ہے۔ سری نگر میں رات کا درجہ حرارت منفی تین اعشاریہ سات ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے خطے میں اتوار تک خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے۔

ہماچل پردیش میں موسم خشک اور سرد ہے جبکہ منالی، سندر نگر، Bhuntar، Keylong اور کلپا میں Sub-zero درجہ حرارت ہے۔ اگلے دو یا تین دن میں وہاں برفباری اور شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

راجستھان میں کل Sikar میں سرد ترین دن رہا۔ یہاں درجہ حرارت تین اعشاریہ پانچ ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ چنڈی گڑھ میں اس سیزن کا سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دلّی میں آج توقع ہے کہ زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری اور آٹھ ڈگری سیلسیس کو پار کرجائے گا۔ کل راجدھانی میں اس سیزن کا سب سے سرد دن ریکارڈ کیا گیا۔

اترپردیش میں سردی کی وجہ سے آج اور کل تمام اسکول بند رہیں گے۔ کل رات ریاستی سرکار نے ایک حکم میں کہا ہے کہ اسکولوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے پریکٹیل بورڈ کے امتحان کے پروگرام کو دوبارہ طے کریں، جو کہ ان دونوں دنوں میں ہونے والے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details