اردو

urdu

ETV Bharat / state

جھارکھنڈ کے وزیراعلی کورینٹائن - جھارکھنڈ کے وزیراعلی

ریاست جھارکھنڈ میں وزیر اور رکن اسبملی کے کورونا متاثر پائے جانے کے بعد وزیراعلی ہیمنت سورین نے گھر میں قرنطینہ اختیار کر لیا۔

جھارکھنڈ کے وزیراعلی کورینٹائن
جھارکھنڈ کے وزیراعلی کورینٹائن

By

Published : Jul 8, 2020, 3:09 PM IST

جھارکھنڈ میں بڑھتے ہوئے کورونا معاملے کے دوران ایک وزیر اور حکمراں جماعت کے ایک رکن اسمبلی کے کورونا متاثر ہونے کے بعد وزیراعلی ہیمنت سورین نے اب گھر میں قرنطینہ اختیار کرلیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ایک احتیاطی اقدام کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔ جانکاری کے مطابق وزیراعلی ہیمنت سورین کی بھی کووڈ 19 کی جانچ کی گئ ہے۔

دراصل وزیراعلی نے چند روز قبل وزیر متھیلیش ٹھاکر اور جھاممو کے رکن اسمبلی متھورا مہتو سے بھی ملاقات کی تھی، اسی کے پیش نظر احتیاط کے طور پر وزیراعلی ہیمنت سورین نے قرنطینہ اختیار کیا ہے۔

ریاستی حکومت کے ایک وزیر میں کورونا مثبت کی تصدیق ہونے کے بعد وزیراعلی ہیمنت سورین نے خود کو گھر میں قرنطینہ میں رکھا ہے۔وہیں دوسری طرف بدھ کے روز انہوں نے اپنے دفتر کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو بھی قرنطینہ اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔اس کے ساتھ راجدھانی کے کانکے روڈ میں واقع وزیراعلی کی رہائش گاہ میں داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

رمس میں ہوئے متھیلیش ٹھاکر کی کورونا جانچ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ساتھ ہی ٹنڈی سے جھاممو کے رکن اسمبلی متھورا مہتو میں بھی کورونا مثبت کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزیراعلی نے دونوں کی جلد صحت یاب ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔وزیر ٹھاکر کو رمس میں واقع کووڈ 19 کے وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔دوسری جانب رکن اسمبلی متھورا مہتو کو بھی دھنباد اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔احتیاط کے طور پر جھارکھنڈ کے مکتی مورچہ کے ریاستی عہدیدار بھی اپنی کورونا کی جانچ کرانے کے عمل میں مصروف ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details