اردو

urdu

ETV Bharat / state

خاتون کوہ پیما کے گھر سے پدم شری ایوارڈ چوری - پریم لتا اگروال

پہاڑوں کی چوٹی سر کرنے والی خاتون کے گھر سے چوروں نے نقدی اور قیمتی اشیا سمیت حکومت کی جانب سے دیے گئے اعزاز پدم شری ایوارڈ پر بھی ہاتھ صاف کردیا۔

کوہ پیما کے گھر سے پدم شری ایوارڈ چوری
کوہ پیما کے گھر سے پدم شری ایوارڈ چوری

By

Published : Jun 16, 2020, 12:23 PM IST

ریاست جھارکھنڈ کے جمشید پور کے علاقے کدما میں رہائش پذیر پریم لتا اگروال نامی خاتون جنھوں نے کوہ پیمائی سر کرکے متعدد ریکارڈ اپنے نام درج کرائے ہیں اتوار شب ان کے گھر سے نامعلوم چوروں نے کئی قیمیتی چیزیں چرالیں۔

کوہ پیما کے گھر سے پدم شری ایوارڈ چوری

کوہ پیما خاتون پریم لتا اگروال کے گھر سے انھیں بھارتی حکومت کی جانب سے دیا گیا اعزاز پدم شری ایوارڈ سمیت 20 ہزار نقدی، چاندی کے 15 سکے اور دو کمپیوٹر ہارڈ ڈسک بھی چوری کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اتوار کے روز پریم لتا اپنے اہلخانہ کے ساتھ اپنی دوسری رہائش گاہ پر تھیں، پیر کی صبح انھیں اس واقعے کی اطلاع ملی۔

شکایت ملنے پر سٹی ایس پی اور کدما پولیس اسٹیشن کے انچارج جائے واقعہ پر پہنچے۔ جس کے بعد پولیس نے چوروں کا پتہ لگانے کے لیے ڈاک اسکواڈ کی مدد لی لیکن ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

پریم لتا اگروال کے شوہر وِمل اگروال نے نے کدما پولیس اسٹیشن میں نامعلوم چوروں کے خلاف شکایت درج کرادی ہے۔

جہاں انھوں نے پولیس کو بتایا کہ پیر کی صبح 5 نجے وہ اپنے 71-کیڈی فلیٹ پر پہنچے تو انھیں اپنے فلیٹ کے دروازے کا کچھ حصہ ٹوٹا ہوا نظر آیا۔ جب ہ تالا کھول کر اپنے فلیٹ میں داخل ہوئے تو انھوں نے دیکھا کہ چور روشن دان توڑ کر فلیٹ میں داخل ہوئے تھے اور گھر سے قیمتی اشیأ لے کر فرار ہوگئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details