اردو

urdu

ETV Bharat / state

جھارکھنڈ: دوسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم - ووٹنگ صبح سات بجے شروع

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 20 اسمبلی نشستوں کے لیے ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی اور 3 بجے تک59.27 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

جھارکھنڈ:دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری
جھارکھنڈ:دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری

By

Published : Dec 7, 2019, 7:53 AM IST

Updated : Dec 7, 2019, 8:37 PM IST

  • ووٹنگ1 بجے تک 44.33 فیصد رہی ہے
  • ووٹنگ11 بجے تک 25.49 فیصد رہی ہے
  • اس میں 1016 بوتھ شہری اور باقی مرکز دیہی علاقے میں ہیں۔
  • جھارکھنڈ کے چیف الیکشن افسر وجے کمار چوبے نے کہا کہ’ 20 اسمبلی حلقوں میں 4825038 ووٹرز ہیں۔
  • جھارکھنڈ میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 9 بجے تک 13.3 فیصد رہی۔
  • اس مرحلے میں وزیراعلیٰ رگھوور داس کی نشست بھی شامل ہے، وہ جمشید پور مشرقی سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، جہاں ان کے خلاف پارٹی کے ہی باغی رہنما سریو رائے مدمقابل ہیں۔
  • ریاست کی 20 سیٹوں پر 260 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ تمام پولنگ مراکز پر سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
    بشکریہ ٹویٹر
  • پولیس ذرائع نے بتایا کہ 40 ہزار جوانوں کو دوسرے مرحلے کی پولنگ کی سیکورٹی کے لیے تعنیات کیا گیا ہے۔ نکسلی علاقے میں واقع پولنگ مراکز پر سخت حفاظتی انتظامات ہے۔
  • مشرقی جمشید پور اور مغربی جمشید پور میں جہاں صبح سات سے پانچ بجے تک پولنگ ہوگی، وہیں دیگر 18 حساس نشستوں کے پیش نظر یہاں دن میں تین بجے تک ہی پولنگ ہوگی۔
  • دوسرے مرحلے میں 16 سینٹ (ایس ٹی) اور ایک نشست (ایس سی) کے لیے مخصوص ہے۔
  • ریاستی وزیراعلیٰ کے علاوہ اسمبلی اسپیکر دنیش اوراؤں، وزیر جے منڈوا، رام چندر اور ریاستی صدر لکشمن گلوا کی قسمت کا فیصلہ بھی آج ویلٹ باکس میں بند ہو جائے گا۔
  • خیال رہے کہ دوسرے مرحلے کی جن 20 اسمبلی سیٹوں پر انتخابات ہو رہے ہیں، ان پر 2014 کے انتخابات میں آٹھ آٹھ سیٹوں پر بی جے پی اور جےایم ایم نے قبضہ جمایا تھا۔
Last Updated : Dec 7, 2019, 8:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details