اردو

urdu

ETV Bharat / state

آج وزیراعلی ہیمنت سورین کی کورونا جانچ کی جائیگی - ہیمنت سورین کا سنیچر کے روز کورونا جانچ

ریاست جھارکھنڈ کے وزیراعلی ہیمنت سورین کا سنیچر کے روز کورونا جانچ کیا جائیگا۔ان کی جانچ رپورٹ بھی 24 سے 48 گھنٹے کے اندر آجائیگی۔احتیاط کے طور پر کانکے روڈ میں واقع ہیمنت سورین کی رہائش گاہ پر لوگوں کے آنے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

آج وزیراعلی ہیمنت سورین کی کورونا جانچ کی جائیگی
آج وزیراعلی ہیمنت سورین کی کورونا جانچ کی جائیگی

By

Published : Jul 11, 2020, 1:18 PM IST

وزیراعلی ہیمنت سورین نے گزشتہ چند روز سے گھر میں ہی قرنطینہ اختیار کیا ہوا ہے، جس کے بعد آج ان کی کورونا جانچ کی جائیگی۔

محکمہ صحت کے ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ 3 دن سے قرنطینہ میں رہ رہے وزیراعلی فی الحال صحت مند ہیں۔

وزیراعلی سورین کے علاوہ ان کے سکریٹریٹ سے وابستہ عہدیداروں کی بھی کورونا انفیکشن کی جانچ کی جائیگی۔جانکاری کے مطابق رمس سے تکنیکی ماہرین کی ایک ٹیم کانکے روڈ پر واقع سورین کی رہائش گاہ جائے گی اور تمام لوگوں کا نمونہ جمع کیا جائے گا۔

ان کی جانچ رپورٹ بھی 24 سے 48 گھنٹے کے اندر آجائے گی۔دراصل ریاستی کابینہ کے وزیر متھیلیش ٹھاکر اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے سینئر رکن اسمبلی متھورا مہتو کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد وزیراعلی نے قرنطینہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ۔

گزشتہ روز ہی وزیراعلی نے ان دونوں سے ملاقات کی تھی۔ایسے میں احتیاط کے طور پر انہوں نے قرنطینہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلی کو سنیچر کے روز قرنطینہ اختیار کیے ہوئے تین دن ہوجائیں گے۔اس دوران انہوں نے اپنے تمام پروگرام کو منسوخ کردیا ہے۔ساتھ ہی ان کے پرنسپل سکریٹری راجیو ارون ایکا، پریس ایڈوائز ابھیشیک پرساد اور ایمرجنسی سکریٹری سنیل شریواستو کی بھی سنیچر کے روز کورونا جانچ کی جائیگی۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق ریاست میں اب تک 3 ہزار 518 کورونا معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ان میں سے 23 لوگوں کی موت واقع ہوگئی ہے، جبکہ 2 ہزار 224 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق فی الحال ریاست میں 1271 فعال معاملے ہیں۔متاثرہ افراد میں پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details