بیورو کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ بُنڈوتھانہ حلقے کے مہادیو ٹولی کی رہنے والی سُلمی ہیرنج نے بیورو میں شکایت درج کرائی تھی۔
تھانہ انچارج رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتار - police constable arrested
انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) کی ٹیم نے جھارکھنڈ کے ضلع رانچی میں بُنڈو خاتون تھانے کی انچارج کو آج 20 ہزار روپیے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
تھانہ انچارج رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتار
خاتون تھانے کی انچارج نے ایک معاملے میں انھیں اور ان کے بیٹے کانام ہٹانے کے عوض رشوت مانگی تھی۔ تصدیق میں شکایت کے درست پائے جانے پر خاتون افسر کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹیم نے خاتون تھانے کی انچارج کو 20 ہزار روپیے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ اس کےبعد اے سی بی کی ٹیم خاتون پولیس افسر کو اپنے ساتھ رانچی لے کر چلی گئی۔