رکن پارلیمان کے دہلی سے دھن آباد کے سفر کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد ضلع انتظامیہ نے آج ایک میڈیکل ٹیم ان کی رہائش گاہ پر بھیجی۔ ٹیم کے ذریعہ انہیں گھر میں قرنطین کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی میڈیکل ٹیم نے رکن پارلیمان کا نمونہ لےکر جانچ کے لیے بھیج دیا ہے۔
لوک سبھا اجلاس کی وجہ سے رکن پارلیمان پشوپتی ناتھ سنگھ دہلی میں تھے اور اسی دوران ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہو گیا۔ اس کی وجہ سے رکن پارلیمان پی این سنگھ دہلی میں ہی پھنس گئے تھے۔