اردو

urdu

By

Published : Apr 12, 2020, 9:15 PM IST

ETV Bharat / state

دیوگھر: تمباکو کھا کر عوامی مقامات پر تھوکنے پر پابندی عائد

جھارکھنڈ کے ضلع دیوگھر کی ڈپٹی کمشنر نینسی سہائے نے عوامی مقامات پر تمباکو کھانے کے بعد تھوکنے پر چھ ماہ کی جیل یا 200 روپے جرمانے لگانے کی منظور دی ہے۔

ban on spitting in pulic places after eating tobacco in deoghar jharkhand
جھارکھنڈ کے ضلع دیوگھر کی ڈپٹی کمشنر نینسی سہائے

ریاست جھارکھنڈ کے ضلع دیوگھر کی ڈپٹی کمشنر نینسی سہائے کے حکم کے مطابق 12.04.2020 سے ضلع کے تحت عوامی مقامات پر تمباکو کھا کر تھوکنے پر چھ ماہ قید یا 200 روپے جرمانے لگانے کی منظور دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈپٹی کمشنر کے ذریعہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خینی اور گٹکے کھا کر یہاں وہاں تھوکنے پر کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہے۔ ایسی صورتحال میں، تمام سرکاری، غیر سرکاری دفاتر اور کیمپس، تمام صحت کے اداروں، تمام تعلیمی اداروں، اسٹیشن کے احاطے وغیرہ میں کسی بھی قسم کے تمباکو، سگریٹ، خینی، گٹکے، پان مسالہ، زردہ وغیرہ کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی لگانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اگر کوئی افسر، ملازم یا ملاقاتی اس کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو پھر ان کے خلاف قانون سخت کارروائی کی جائے گی۔

جھارکھنڈ کے ضلع دیوگھر کی ڈپٹی کمشنر نینسی سہائے

ڈپٹی کمشنر نینسی سہائے بتایا کہ تمام پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ سختی سے قانون کی تعمیل کو یقینی بنانے کے ساتھ ہی خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت کارروائی کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلعی مکینوں سے اپیل کی ہے کہ تمباکو کا استعمال صحت عامہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

تمباکو کھانے کے بعد تھوکنے کی وجہ سے بہت ساری سنگین بیماریوں جیسے کورونا، انسیفلائٹس، تپ دق، سوائن فلو وغیرہ کے پھیلنے کی توقع ہے۔ اس صورتحال میں آئی پی سی کے سیکشن 268 اور 269 کے تحت کوئی بھی شخص جو مہاماری کے موقع پر غفلت برتنے یا قانون کے خلاف کام کرتا ہے جو جان لیوا بیماری کا انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے، اسے چھ ماہ قید یا 200 روپے جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details