اردو

urdu

ETV Bharat / state

جھارکھنڈ کے لوہردگا میں فرقہ وارانہ تشدد، ایک ہلاک - فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کی کوشش

ریاست جھارکھنڈ کے ضلع لوہردگا میں رام نومی کے دوران شر پسندوں نے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے فرقہ وارانہ تشدد پھوٹ پڑا۔ اس دوران ایک شخص کی موت اور دو شدید زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ Communal Violence in Lohardaga

جھارکھنڈ میں فرقہ وارانہ تشدد
جھارکھنڈ میں فرقہ وارانہ تشدد

By

Published : Apr 11, 2022, 4:23 PM IST

ضلع لوہردگا میں رام نومی جلوس کے دوران تشدد کے واقعہ کے بعد سے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور انٹرنیٹ سروس پر بھی پابندی ہے۔ یہاں تشدد سے متاثرہ دیہاتوں میں خوف و ہراس ہے۔ بہت سے لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر دوسرے دیہاتوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لوہردگا میں گزشتہ روز رام نوامی کے جلوس تشدد پھوٹ پڑا تھا جس کے بعد سے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ خدمات بھی معطل ہے۔ اس کے علاوہ علاقے کی صورتحال کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کسی بھی طرح کی پوسٹ کرنے پر بھی پابندی عائد ہے اور ایسا کرنے پر سخت کارروائی کرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔ Police Force Deployed at Lohardaga

جھارکھنڈ میں فرقہ وارانہ تشدد

تشدد کے بعد پورے لوہردگا کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ یہاں لوہردگا ضلع میں تشدد سے متاثرہ تقریباً چھ گاؤں میں سناٹا طاری ہے۔ بہت سے لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسرے دیہات میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ تھانہ صدر کے علاقے کے بھوکتہ باغیچہ، ہیرہی، کجرا سمیت دیگر دیہاتوں میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ ان گاؤں میں ڈی ایس پی پرمیشور پرساد، صدر سرکل آفیسر ارون تِرکی سمیت کئی افسران گاؤں میں مستعد ہیں۔ سب سے پہلے ایس ڈی او کی جانب سے ان دیہاتوں میں دفعہ 144 نافذ کی گئی۔ اس کے بعد تشدد کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پورے لوہردگا ضلع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ جگہ جگہ پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے اور ریپڈ ایکشن فورس کے اہلکار بھی لوہردگا پہنچ گئے ہیں۔

لوہردگا کو چھاؤنی میں تبدیل

اس کے علاوہ ایس پی اور ڈی آئی جی رینک کے کئی افسران کو بھی لوہردگا میں تعینات کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ڈی آئی جی سنیل بھاسکر خود بھی پورے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ لوہردگا ضلع کے تشدد سے متاثرہ گاؤں میں خاموشی طاری ہے۔ زیادہ تر لوگ اپنے گھر بند کرنے کے بعد دوسرے گاؤں میں چلے گئے ہیں۔ اس دوران فرقہ وارانہ تشدد میں زخمی ہونے والوں کا علاج رانچی کے رِمس اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کیا جا رہا ہے۔ تشدد کے اس واقعہ میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔ ساتھ ہی دو لوگوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details