قرآنی نسخے تقسیم کرنے کا فیصلہ واپس - جھارکھنڈ
رانچی کورٹ نے کالج کی ایک طالبہ کو قرآن مجید کے نسخے تقسیم کرنے کے اپنے حکم کو آج واپس لے لیا۔
![قرآنی نسخے تقسیم کرنے کا فیصلہ واپس](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-3865806-thumbnail-3x2-court.jpg)
ریاست جھارکھنڈ کی ایک عدالت نے فیس بک پر مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز اور دل آزار تبصرے کرنے کی پاداش میں رچا بھارتی کو ضمانت کے عوض پانچ سرکاری تعلیمی اداروں میں قرآن مجید کے نسخہ تقسیم کرنے کی ہدایت دی تھی جسے آج عدالت کی جانب سے واپس لے لیا گیا۔
واضح رہے کہ رچا بھارتی نے ضمانت کےلیے عدالت کی جانب سے مقررہ کردہ شرط کو ماننے سے انکار کردیا تھا۔
اس معاملے میں رچا نے کہا تھا کہ عدالت نے یکطرفہ فیصلہ سنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو ہندو مذہب کے خلاف فیس بک پر پوسٹ کرتے ہیں لیکن ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی۔
رچا کے والد پرکاش پٹیل نے کہا کہ میں عدالت کا احترام کرتا ہوں لیکن عدالت کو اس طرح کا فیصلہ نہیں دینا چاہیے تھا۔