جھارکھنڈ کے ضلع چھانھو بلاک کے کوریا کا رہائشی 26 سالہ سپاہی ابھیشیک کمار ساہو عرف وکی ہفتے کے روز لداخ کے ایک اسپتال میں چل بسا۔ کنبہ کے افراد نے بتایا کہ فوج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ابھیشیک ڈیوٹی کے دوران پہاڑ سے گر گیا، جہاں سے انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
معلومات کے مطابق، دسمبر 2015 میں انہوں نے آرمی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ان کے والد کا بچپن میں انتقال ہوگیا تھا۔ اس نے گاؤں کے ہائی اسکول سے بورڈ کا امتحان پاس کیا تھا۔