اردو

urdu

ETV Bharat / state

جھارکھنڈ اسمبلی میں این آر سی اور این پی آر کے خلاف قرارداد منظور - جھارکھنڈ اسمبلی میں این آر سی اور این پی آر کے خلاف قرارداد منظور

جھارکھنڈ قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس جو 28 مارچ تک چلتا ہے، آج ملتوی کر دی گئی۔ اسمبلی اسپیکر رویندر ناتھ مہتو نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں تباہی جیسی صورتحال ہے۔ اس کے پیش نظر ریاست کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔

جھارکھنڈ اسمبلی میں این آر سی اور این پی آر کے خلاف قرارداد منظور
جھارکھنڈ اسمبلی میں این آر سی اور این پی آر کے خلاف قرارداد منظور

By

Published : Mar 23, 2020, 5:10 PM IST

ریاست جھارکھنڈ میں کورونا وباء کے پیش نظر جھارکھنڈ قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ جھارکھنڈ اسمبلی کے اسپیکر رویندر ناتھ مہتو کے ساتھ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کے بعد انہوں نے اس بارے میں ایوان کو آگاہ کیا۔ اسی دوران پارلیمانی امور کے وزیر عالمگیر عالم نے این پی آر اور این آر سی کے خلاف ایوان میں تجویز پیش کی۔ جس کی مخالفت بی جے پی کے ممبران اسمبلی نے کی۔

جھارکھنڈ اسمبلی میں این آر سی اور این پی آر کے خلاف قرارداد منظور

رویندر ناتھ مہتو نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں تباہی جیسی صورتحال ہے۔ اس کے پیش نظر ریاست لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے پیش نظر ایوان کی کاروائی بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل، ایوان میں باقی محکموں کے گرانٹ کے مطالبات گیلوٹین کے ذریعے منظور کیے گئے تھے۔

اسی دوران پارلیمانی امور کے وزیر عالمگیر عالم نے این پی آر اور این آر سی کے خلاف ایوان میں تجویز پیش کی۔ جس پر بی جے پی کے ایم ایل اے نے اپنا احتجاج درج کرایا۔ یہاں تک کہ بی جے پی کے ایم ایل اے بھی نعرے لگاتے ہوئے ویل میں چلے آئے۔ تاہم، یہ تجویز ایوان میں منظور کی گئی، جو مرکزی حکومت کو بھیجی جائے گی۔ اس کے علاوہ وزیر خزانہ رامیشور اراون نے تخصیص بل 03، 2020 متعارف کرایا جس میں ایوان کی رضا مندی دی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details