اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوئلہ کھدان کے بیچ اسکول کی علم کی شمع روشن کرتا ایک ادارہ

جھارکھنڈ کے للمٹیا میں واقع انڈین پبلک اسکول میں سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اسکولی بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے اور اپنی تقریری، اور تخلیقی صلاحیت کا اظہار کیا۔ بچوں نے گروپ میں اور انفرادی طور پر پروگرام پیش کیے، جسے لوگوں نے خوب پسند کیا۔

انڈین پبلک اسکول میں سالانہ تقریب
انڈین پبلک اسکول میں سالانہ تقریب

By

Published : Feb 23, 2020, 9:10 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 8:15 AM IST

پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے سینئر لیڈر اور بوریو اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی لوبن ہیمرم اور مہگاما اسمبلی حلقہ سے کانگریس ایم ایل اے دیپیکا پانڈے سنگھ موجود تھیں۔ یہ لوگ انڈین پبلک اسکول میں بچوں کی تعلیمی و تخلیقی لیاقت سے کافی متاثر ہوئے۔ ان لوگوں کا کہنا تھا کہ ملک گیر سطح پر ریاست جھارکھنڈ تعلیم کے معاملے میں انتہائی پسماندہ ہےاس لحاظ سے انڈین پبلک اسکول کے ڈائریکٹر نےعلم کی شمع روشن کرنے کا جو بیڑہ اٹھایا ہے وہ واقعی قابل ستائش ہے۔

دیکھیں ویڈیو

انڈین پبلک اسکول کے ڈائریکٹر مولانا معین الحق فیضی نے اس اسکول کی بنیاد چار سال قبل ڈالی تھی۔ اور اس کے آغاز میں محض 40 بچے تھے، لیکن فی الحال اسکول میں 700 بچے زیر تعلیم ہیں۔ یہاں بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ حالانکہ آس پاس کے تقریبا 17 گاؤں کے بچے یہاں پڑھنے آتے ہیں لیکن ان کی شکایت ہےکہ بچوں کے سرپرست انتہائی لا پرواہی برتتے ہیں جس کی وجہ سے اسکول انتظامیہ کو دشواری پیش آتی ہے۔

پروگرام کے آخر میں بچوں کو انعامات دیتے ہوئے حوصلہ افزائی کی گئی۔ آپ کو بتا دیں کہ جھارکھنڈ کا للمٹیا ایشیا کے سب سے بڑے کوئلہ کھدان کے لئے مشہور ہے۔ معدنیات کی وافر مقدار کے باجود علاقے کے لوگ بدحال ہیں اور تعلیمی لحاظ سے انتہائی پچھڑے ہوئے ہیں اور انڈین پبلک اسکول مسلمانوں کا واحد ادارہ ہے جہاں بچوں عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے۔ اس موقع پرنورو الحق، مستقیم احمد شاکر، حافظ شمشیر، حامد الغزالی،یحی صدیقی، عطاء الرحمان صدیقی، مفیض الدین، نوشاد امین، حاجی صلاح الدین، ڈاکٹر عبد القیوم انصاری سمیت کثیر تعداد میں اساتذہ اور سرپرست موجود تھے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 8:15 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details