مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے رانچی میں عظیم الشان اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'کئی برس کے بعد مسٹر مرانڈی نے گھر واپسی کی اور کمل کے نشان کے ساتھ پھر سے منسلک ہوگئے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ میں بابو لال مرانڈی اور ان کی پارٹی کے کارکنان کا بی جے پی میں خیر مقدم کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ انہیں کبھی باہری نہیں ماناجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص بغیر طاقت اور اقتدار کے رہ سکتا ہے اور پھر بھی ترقی کیلئے کام کرسکتا ہے۔