دمکا: جھارکھنڈ میں دمکا ضلع انتظامیہ نینیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی)کے حکم کے مطابق غیر قانونی طور پر بالو اٹھانے اور بغیر کاغذات کے صلاحیت سے زیادہ پتھر ودیگر معدنیات کی نقل وحمل پر سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر راجیشوری بی کی، نے ہفتہ کو مائننگ ٹاسک فورس کی میٹنگ میں کہا کہ 'این جی ٹی کے حکم پر دمکا سمیت پورے جھارکھنڈ میں 10 جون سے 15 اکتوبر تک ریت کان کنی اور اٹھائے جانے پر پابندی عائد کی ہے۔
برسات میں بالو کان کنی سے ماحول کو ہونے والے نقصان کے پیش نظر این جی ٹی نے روک لگائی ہے۔اس دوران بالو یا کنی اٹھاتے وقت پکڑے جانے پر متعلقہ گاڑی مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
راجیشوری نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ نے غیر قانونی کان کنی کی روک تھام کے پیش نظر سخت جانچ کے عمل میں گاڑیوں کی ضبطی،جرمانے کے ساتھ ایف آئی آر درج کی ہے۔
کئی علاقوں میں گاڑیاں پکڑی گئی ہیں اور قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ضلع میں اس تعلق سے گزشتہ سال 36 معاملے درج کئے گئے تھے۔