اردو

urdu

ETV Bharat / state

گوری لنکیش کا مفرور قاتل گرفتار - Gauri Lankesh news

ممتاز صحافی گوری لنکیش کے قتل کی تحقیقات کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے رشی کیش دیویڈکرکو گرفتار کر لیا ہے جو مبینہ طور پر اس سازش میں ملوث تھا۔

گوری لنکیش معاملہ: مفرور ملزم گرفتار
گوری لنکیش معاملہ: مفرور ملزم گرفتار

By

Published : Jan 10, 2020, 9:38 AM IST

Updated : Jan 10, 2020, 11:55 AM IST

ایس آئی ٹی کی ٹیم نے گذشتہ روز مفرور ملزم رشی کیش دیویڈکرکو جھارکھنڈ کے ضلع دھنباد سے گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے کہ معروف صحافی گوری لنکیش کا 5 ستمبر 2017 کو بنگلور میں ان کی رہائش گاہ کے باہر گولی مار کرقتل کردیا گیا تھا۔

گوری لنکیش کا مفرور قاتل گرفتار

اطلاعات کے مطابق رشی کیش دھنباد کے کتراس میں ایک بزنس مین کے پیٹرول پمپ میں کیئر ٹیکر کا کام کررہا تھا اور پہچان بدل کر رہ رہا تھا۔

رشی کش کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ اس کا تعلق مہاراشٹر سے بتایا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق 5 ستمبر 2017 کو تین لوگوں نے گوری لنکیش کے گھر میں گھس کر ان پر فائرنگ کی، اس حادثے میں گوری لنکیش کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

Last Updated : Jan 10, 2020, 11:55 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details