اس دوران ملزم ویڈیو دکھا کر متاثرہ کو بلیک میل بھی کرتا رہا۔
ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کے بیڑوں میں تین طلاق کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بیڑوں علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے راج محل کے ماہیال کے رہائشی ابوالقیس عرف سونو عرف کاجو پر مذہب کو تبدیل کرکے نکاح کرنے اور تین طلاق دینےکا الزام عائد کیا ہے۔ متاثرہ لڑکی نے رانچی کے بیڑوں تھانے میں ایف آئی آر بھی درج کرائی ہے۔
تبدیلی مذہب، شادی اور تین طلاق خاتون نے ایف آئی آر میں کہا ہے کہ ابوالقیس نے خود کو ہندو کہہ کر اس سے دوستی کی تھی۔
برقعہ پہنا کر اسے ڈورنڈا مانی ٹولا کے قاضی قاری جان محمد کے پاس لے گیا تھا۔ وہاں نکاح کے نام پر مذہب بدلوائی۔
خاتون کے مطابق ابوالقیس نے اس سے کہا کہ اب تم مسلمان ہو گئی ہو۔ اس کے بعد اسے ممنوعہ جانور کا گوشت بھی کھلایا گیا۔
قبل ازیں اسے منشیات دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس دوران اس نے ایک اور نوجوان کی فحش ویڈیوز بھی بنائیں۔ اسی ویڈیو سے بلیک میل کرکے پانچ سال تک اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اسے کسی دوسرے شخص کے ساتھ جسمانی رشتہ بنانے پر بھی مجبور کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
متاثرہ شخص کے مطابق، 2013 میں، ایک کمپنی میں نوکری کا اشتہار جاری کیا گیا تھا۔ یہ دیکھ کر وہ اشوک نگر میں واقع آفس پہنچی۔ اس کے بعد 5 جون 2013 کو پانچ ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر اسےکونسلر کی ملازمت ملی۔ اسی دوران، اس نے سونو نامی لڑکے سے دوستی کی۔ اس نے خود سے ہندو بن کر دوستی کی تھی۔ اس کے بعد اگست 2013 میں متاثرہ کی طبیعت خراب ہوگئی۔ اسی دوران وہ اسے علاج کے لیے کسی ڈاکٹر کے پاس لے گیا۔
علاج کے بعد منشیات کھلا کر اسے اپنے گھر لے گیا۔ جب عورت کو ہوش آیا تو اس نے سونو کے کرائے کے مکان میں خود کو برہنہ حالت میں پایا۔ اس دوران سونو وہاں پہنچا اور اسے اپنے اور ایک اور نوجوان کے ساتھ اپنی ویڈیو دکھائی۔ اس کے بعد اس نے بلیک میل کرنا شروع کردیا۔ بلیک میل کر سالوں سے جنسی زیادتی کرتا رہا۔
مقدمہ دائر ہونے کے بعد جس ادارے میں متاثرہ ملازمت کر رہی تھی اسے 2014 میں بند کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد سونو سال 2016 میں متاثرہ کو دہلی کے جہانگیرپوری لے کر گیا اور اس کا جسمانی استحصال کرتا رہا۔ وہ متاثرہ کے ساتھ کسی دوسرے شخص کو بلا کر جسمانی زیادتی کرتا تھا۔ اس نے متاثرہ خاتون کو ممنوعہ جانور کا گوشت بھی کھلایا۔
اس کے ساتھ ہی وہ دھمکی دے کر جاتا تھا کہ اگر اس نے کسی کو کچھ بتایا تو سینکڑوں بینر اور پوسٹر تیار ہیں اور ویڈیو بھی اپنے پاس رکھی ہے اسے وائرل کردے گا۔ یہ سلسلہ 24 مئی 2019 تک جاری رہا۔
متاثرہ سونو عرف کاجو عرف ابوالقیس کی تلاش کر رہی تھی۔ دریں اثنا، 27 جولائی کو سونو کانٹا ٹولی میں کرائے کے مکان میں پایا گیا۔ وہ اپنے بھائی اور ماں کے ساتھ وہاں پہنچی۔ گھر والوں کے سامنے وہاں ذلیل و خوار ہوئی پھر سونو نے دھمکی دی کہ اس ویڈیو کو فحش سائٹ پر وائرل کردے گا۔ اس کے بعد ملزم نے تین بار طلاق، طلاق کہہ کر اس کو وہاں سے بھگا دیا۔ اس کے بعد متاثرہ اتوار کے روز بیڑوں تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی۔